۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
حدیث روز

حوزہ/ پیغمبر اکرم صلى ‌اللہ ‌عليہ ‌و‌آلہ وسلم نے ایک روایت میں قیامت میں شیعیانِ امیرالمومنین علیہ السلام کے مقام کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "شرح ابن ابی‌الحدید" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول اللہ صلى ‌الله ‌عليه ‌و‌آله وسلم:

یا علی! إنّ شیعتَکَ عَلی منابِرَ مِن نورٍ مُبیَضَّةً وَجوهُهُم حَوْلی، أَشفَعُ لَهُم وَ یکُوُنونَ فی‌الجّنةِ جیرانی

حضرت پیغمبر اکرم صلى ‌اللہ ‌عليہ ‌و‌آلہ وسلم نے فرمایا:

اے علی! تیرے شیعہ قیامت کے دن نورانی منبروں پر ہوں گے۔ ان کے چہرے سفید اور روشن ہوں گے اور وہ میرے ساتھ ہوں گے۔ میں ان کی شفاعت کروں گا اور وہ بہشت میں میرے ساتھ ہوں گے۔

شرح ابن ابی‌الحدید، ج ٩، ص ١٥٨

تبصرہ ارسال

You are replying to: .