۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
حدیث روز

حوزہ / پیغمبر اکرم صلى ‌الله ‌عليه ‌و‌آلہ وسلم نے ایک روایت میں قیامت میں امیرالمومنین علی (علیہ السلام) کے مقام کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "ينابيع المودة" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول اللہ صلى ‌الله ‌عليه ‌و‌آله وسلم:

أنت أول من آمن بي وأنت أول من يصافحني يوم القيامة وأنت الصديق الأكبر وأنت الفاروق الذي يفرق بين الحق والباطل وأنت يعسوب المسلمين والمال يعسوب الكفار

حضرت پیغمبر اکرم صلى ‌الله ‌عليه ‌و‌آله وسلم نے فرمایا:

اے علی! آپ علیہ السلام سب سے پہلے مجھ پر ایمان لائے اور آپ علیہ السلام سب سے پہلے قیامت کے دن مجھ سے مصافحہ کریں گے۔ آپ علیہ السلام صدیق اکبر اور فاروق ہیں کہ جو حق کو باطل سے جدا کرتا ہے۔ آپ علیہ السلام مومنین کے پیشوا اور رہنما ہیں اور مال کافروں کا پیشوا ہے۔

ينابيع المودة: ص 73

تبصرہ ارسال

You are replying to: .