جمعہ 23 جولائی 2021 - 05:00
حدیث روز | حضرت علی ابن ابیطالب (ع) کے ایمان کا وزن

حوزہ / پیغمبر اکرم صلى ‌الله ‌عليه ‌و‌آله وسلم نے ایک روایت میں حضرت علی ابن ابیطالب علیہما السلام کے ایمان کے سنگین وزن کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "کنزالعمال" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول اللہ صلى ‌الله ‌عليه ‌و‌آله وسلم:

لَو أنَّ السَمواتِ وَالأرضَ وُضِعَت فی کفّة میزانٍ وَ وُضِعَ ایمانُ عَلیٍّ فی کفَّةِ میزانٍ لَرُجِّحَ ایمانُ عَلِیٍّ عَلَی السّموات وَالأرض

حضرت پیغمبر اکرم صلى ‌الله ‌عليه ‌و‌آله وسلم نے فرمایا:

اگر آسمان و زمین کو ترازو کے ایک پلڑے میں اور حضرت علی ابن ابیطالب علیہما السلام کے ایمان کو ترازو کے دوسرے پلڑے میں رکھا جائے تو ایمانِ علی ابن ابیطالب علیہما السلام کا وزن زمین و آسمان کے وزن سے سنگین ہو گا۔

کنزالعمال، ج ١١، ص ٦١٧

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha