۱۸ شهریور ۱۴۰۳ |۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 8, 2024
رحیم یارخان مندر پر حملہ

اقلیتوں کی عبادت گاہوں پر حملے شرمناک فعل ہیں یہی وہ شر پسند لوگ ہیں جو اسلام اور مسلمانوں کی جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں اسلام کسی صورت ایسی نفرت انگیزی کی اجازت نہیں دیتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ معروف عالم دین و خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے رحیم یار خان کے قریب مندر پر حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقلیتوں کی عبادت گاہوں پر حملے شرمناک فعل ہیں یہی وہ شر پسند لوگ ہیں جو اسلام اور مسلمانوں کی جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں اسلام کسی صورت ایسی نفرت انگیزی کی اجازت نہیں دیتا ہے۔

علامہ حسن ظفر نقوی نے مزید کہا کہ پولیس ایسے موقع پر ہمیشہ خاموش تماشائ کا کردار ادا کرتی ہے اور شر پسندوں کو کھلی چھوٹ دیتی ہے کہ خوب تباہی پھیلائیں انھوں نے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے عبرت کا نشان بنایا جاۓ اور علاقے کے پولیس افسران کو معطل کر کے واقعے کا ذمہ دار قرار دے کر گرفتار کیا جاٸے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ تین اگست کو ایک شخص نے ہندوؤں کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز پوسٹ لگا دی۔ جس کے بعد لوگ بھونگ پولیس تھانے کے باہر جمع ہونا شروع ہو گئے اور ہندو بچے کے خلاف توہینِ مذہب کی دفعات لگانے پر اصرار کرتے رہے۔ اِسی اثنا میں شر پسند افراد کا ایک گروہ ایم فائیو موٹر وے پر جمع ہونا شروع ہو گیا اور ہندوؤں کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی۔ اور دو سو سے اڑھائی سو مشتعل افراد نے بھونگ مندر کی طرف بڑھنا شروع کر دیا اور مندر کی کھڑکیاں اور دروازے توڑ دیے اور مندر میں موجود مورتیوں کی بھی بے حرمتی کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .