۳۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 20, 2024
حجۃ السلام شیخ منظور حسین ملک

حوزہ/ کشمیر کے ایک نامور انقلابی فکر رکھنے والے بے باک عالم دین حجۃ السلام شیخ منظور حسین ملک کو شب عاشورہ انتظامیہ نے بلاوجہ گرفتار کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سرینگر/ امام جمعہ و جماعت حجة السلام و المسلمین آغا سید عابد حسین حسینی نے کشمیر کے ایک نامور انقلابی فکر رکھنے والے بے باک عالم دین حجۃ السلام شیخ منظور حسین ملک کی بلاوجہ گرفتاری پر افسوس کرتے ہوئے کہا یہ خبر سنکر بہت افسوس ہوا کہ ہمارے عزیز حجۃ الاسلام شیخ منظور حسین ملک صاحب کو شب عاشورہ بلاوجہ گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انکو گذشتہ سال بھی ایام عزا میں پلیس کی طرف سے گرفتار کیا گیا ہے ایک عالم دین کی بلاجواز گرفتاری سے انکی ذات کا کچھ نہیں بگڑتا ہے بلکہ یہ ایک واضح دلیل ہے کہ انکے بیانات ایسی واقعیت اور حقیقت پر مبنی ہوتے ہے جو انکے مخالفوں کو برداشت نہیں ہوتے ہیں یہ تاریخ تشیع میں بے انتہا مثالے موجود ہیں کہ انہیں وقت کے حکمرانوں اور ظالموں نے بے تہاشا ظلم کیا ہے اور علماء نے انبیاء سے ظالم حکمرانوں کے خلاف قد علم کرنے کا ہی میراث پایا ہے، العلماء ورثة الانبیاء لہذا ظالموں کے قید خانوں میں مظلوم ہی ہوتے ہیں اور مظلوموں کا سردار ہے سید شھدا علیہ السلام۔

انہوں نے مزید کہا ہم انکی بلاجواز گرفتاری کو عزاداروں کے خلاف ایک منصوبہ بند سازش کی کڑی مانتے ہیں اور ممبروں پر علماء کے خلاف بولنے والے اس سازش کا حصہ ہیں۔ ہم انتظامیہ سے مولانا صاحب کی جلد از جلد رہا کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

#ھیھات_منا_الذلة

تبصرہ ارسال

You are replying to: .