۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
حیدر جعفری

حوزہ/نجف کا معلوم کرکے رستہ جہان کو یہ بتا رہیں ہیں،یتیم پرور جہاں میں دادا سکینہ بنت الحسین(ع) کا ہے،یتیم بچوں سے دور صحرا میں اپنے بابا سے جا کے لپٹی،یہ کمسنی میں عجب سلیقہ سکینہ بنت الحسین(ع) کا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسیl

کلام:حیدر جعفری زید عزّہ

میری دعاؤوں میں بھی وسیلہ سکینہ بنت الحسین(ع) کا ہے
اسی لیے تو مجھے سہارا سکینہ بنت الحسین(ع) کا ہے

نجف کا معلوم کرکے رستہ جہان کو یہ بتا رہیں ہیں
یتیم پرور جہاں میں دادا سکینہ بنت الحسین(ع) کا ہے

یتیم بچوں سے دور صحرا میں اپنے بابا سے جا کے لپٹی
یہ کمسنی میں عجب سلیقہ سکینہ بنت الحسین(ع) کا ہے

ٹھہر کے زندانِ شام میں ہی یزیدیت کو اکھاڑ پھینکا
جہان والوں یہ کارنامہ سکینہ بنت الحسین(ع) کا ہے

جہانِ صبر و وفا میں باتیں حسین ابنِ علی کی ہوں گی
جہانِ شرم و حیا میں چرچا سکینہ بنت الحسین(ع) کا ہے

جو فخر مریم کا بن گئی وہ حسین ابنِ علی(ع) کی دختر
جو فخرِ عیسیٰ بنا وہ بابا سکینہ بنت الحسین(ع) کا ہے

یزید والوں کو آج پھر، شام سے بھگا کر حسینیوں نے
بتا دیا ہے کہ یہ علاقہ سکینہ بنت الحسین(ع) کا ہے

دُکھے دلوں کو سکون دیدے، مصیبتوں سے نجات دیدے
شفا کا مرکز جہاں میں روضہ سکینہ بنت الحسین(ع) کا ہے

خدا سے مانگا ہے میں نے حیدر سکینہ بیبی کا نام لے کر
یہ میری بیٹی نہیں ہے تحفہ سکینہ بنت الحسین(ع) کا ہے

حیدر جعفری
قم ایران
17/09/2021

تبصرہ ارسال

You are replying to: .