۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ڈاکٹر عبدالغفور راشد

غیر انسانی واقعہ اسلام اور پاکستان کی بد نامی کا باعث بنا ہے، مجرموں کوسزا دی جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے سانحہ سیالکوٹ میں سری لنکا کے شہری پرییانتھا کمارا کی بلوائیوںکے ہاتھوں ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غیر انسانی واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور واضح کیا ہے کہ ذاتی مقاصد کے لئے دین اسلام کا نام استعمال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ حکومت اور ریاست کو دیکھنا چاہئے کہ کن افراد یا گروہوں کی سرپرستی کرنی چاہیے۔ کیا یہ کسی رعایت کے مستحق بھی ہیں یا نہیں؟

کارکنوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ غیر انسانی واقعہ اسلام اور پاکستان کو بد نام کرنے کا باعث بنا ہے۔ انتہا پسند افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔انتہا پسند اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں۔ مجرموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے ۔ تاکہ آئندہ کسی شخص کو مذہب کے نام پر ماورائے عدالت قتل کی ہمت نہ ہوسکے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .