۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
امروہا میں حسینی ٹائگرز کے دفتر کا افتتاح

حوزہ/ امروہا میں بھی حسینی ٹائگرز کا دفتر کھل گیا ہے۔ اسکی افتتاحی تقریب گزشتہ روز حکیم سید حسین کے الباری دوا خانے محلہ دربار شاہ ولایت میں منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امروہا میں بھی حسینی ٹائگرز کا دفتر کھل گیا ہے۔ اسکی افتتاحی تقریب گزشتہ روز حکیم سید حسین کے الباری دوا خانے محلہ دربار شاہ ولایت میں منعقد ہوئی۔ حسینی ٹائگرز کے دفتر کا افتتاح شیعہ وقف بورڈ کے چیئر مین علی زیدی کے ہاتھوں ہوا۔ اس موقع پر مولانا شاہنوازحیدر، جامعہ سلطانیہ لکھنؤ کے استاد ابو ذر رضا اور انجمن تحفظ عزاداری کے صدر حسن شجاع موجود تھے۔

حسینی ٹائگرز کی امروہا شاخ کا صدر حکیم سید حسین کو مقرر کیا گیا ہے۔ حسینی ٹائگرز امروہا شاخ کی کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے۔ حسینی ٹائگرز لکھنؤ میں قائم شیعہ نوجوانوں کی تنظیم ہے جسکے بانی شمیل شمسی اور صدر نقی حسین ہیں۔حسینی ٹائگرز کے ذمہ داروں کا کہنا ہیکہ تنظیم کا مقصد اسلامی آثار قدیمہ اور جلوسہائے عزا کا تحفظ اور شیعہ مسلک کی دیگر سرگرمیوں کو آگے بڑھانا ہے۔

حسینی ٹائگرز تنظیم اس وقت بھی سرخیوں میں آئی تھی جب لکھنؤ کے تاریخی بڑےامام باڑے میں ایک ڈانس ویڈیو شوٹ ہوا تھا۔ حسینی ٹائگرز کی جانب سے اس واقعہ پر شدید احتجاج کیا گیا تھا اور اس سلسلے میں چوک کوتوالی میں ایک رپورٹ بھی درج کرائی گئی تھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .