بدھ 6 اپریل 2022 - 15:51
سوره آل عمران کا مختصر جائزه

حوزہ؍سوره آل عِمْران قرآن کی تیسری اور مدنی سورتوں میں سے ہے جو تیسرے اور چوتھے پارے میں واقع ہے اس سورت میں عِمران اور ان کے خاندان کا ذکر آیا ہے اسی مناسبت سے اس کا نام "آل عمران" رکھا گیا ہے سوره آل عمران کا اصلی موضوع مؤمنین کو دشمن کے مقابلے میں اتحاد اور صبر کی تلقین ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی؍

ترتیب و تدوین: سید لیاقت علی کاظمی

3۔سوره آل عمران کا مختصر جائزه

سوره آل عِمْران قرآن کی تیسری اور مدنی سورتوں میں سے ہے جو تیسرے اور چوتھے پارے میں واقع ہے اس سورت میں عِمران اور ان کے خاندان کا ذکر آیا ہے اسی مناسبت سے اس کا نام "آل عمران" رکھا گیا ہے سوره آل عمران کا اصلی موضوع مؤمنین کو دشمن کے مقابلے میں اتحاد اور صبر کی تلقین ہے۔ توحید، خدا کے صفات، معاد، جہاد، امر بالمعروف اور نہی عن المنکر، تولیٰ، تبریٰ اور حج کے بارے میں بھی اس سورت میں بحث کی گئی ہے اس کے علاوہ اس سورت میں حضرت آدمؑ، حضرت نوحؑ، حضرت ابراہیمؑ، حضرت موسیٰؑ اور حضرت عیسیٰؑ جیسے انبیاء نیز حضرت مریم کی داستان کے ساتھ ساتھ جنگ احد اور جنگ بدر کے واقعات کو بھی بطور عبرت بیان کیاگیا ہے،آیت اعتصام، آیت محکم و متشابہ، آیت کظم غیظ، آیت مباہلہ اور آیات ربنا اس سورت کی مشہور آیات میں سے ہیں ۔

مضامین

علامہ طباطبائی کے مطابق سوره آل عمران کا اصل مقصد مؤمنین کو اسلام کے دشمنوں کے خلاف اتحاد، صبر اور استقامت کی دعوت دینا ہے آپ لکھتے ہیں کہ اس سورت میں مسلمانوں کو ایک دوسرے کو صبر کی تقلین کرنے کی سفارش کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں شبہات اور شیطانی وسوسوں سے بچانے کیلئے دینی تعلیمات کو اس کی حقیقی شکل میں متعارف کرایا گیا ہے[1]۔

فضیلت اور خواص

طبرسی تفسیر مجمع البیان میں پیغمبر اکرم1سے ایک حدیث نقل کرتے ہیں جس کے مطابق جو شخص سورہ آل عمران کی تلاوت کرے، خداوندعالم ہر آيت کے بدلے میں اس شخص کے لیے پل صراط سے عبور کرنے کا پروانہ عطا فرماتا ہے۔ پیغمبر اکرم1سے منقول ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ "جو شخص سورہ آل عمران کو جمعہ کے دن پڑھے تو اس دن سورج غروب ہونے تک خدا اور فرشتے اس شخص پر درود و سلام بھیجتے ہیں[2]۔


[1] طباطبائی، المیزان، ۱۳۹۰ق، ج۳، ص۵و۶۔
[2] طبرسى، مجمع البیان، ۱۳۷۲ش، ج۲، ص۶۹۳۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
با تشکر/ http://ur.btid.org/

  • سوره فاتحه کا مختصر جائزه

    سوره فاتحه کا مختصر جائزه

    حوزہ/اس سورت کی فضیلت اور اہمیت کے بارے میں بہت ساری روایات وارد ہوئی ہیں، ایک روایت کے مطابق جبرئیلؑ امین پیغمبر اکرم1سے کہتے ہیں کہ اس سورت کی وجہ سے…

  • سوره بقره کا مختصر جائزه

    سوره بقره کا مختصر جائزه

    حوزہ؍علامہ طباطبائیؒ کے مطابق سورۂ بقرہ کا اصل مقصد اس بات کا اعلان کرنا ہے کہ انسان کو ہر اس چیز پر ایمان لانا ضروری ہے جسے خدا نے انبیاء کے توسط سے نازل…

  • سوره مائده کا مختصر جائزه

    سوره مائده کا مختصر جائزه

    حوزہ؍سوره مائدہ قرآن کریم کی پانچویں اور مدنی سورتوں میں سے ہے جو چھٹے اور ساتویں پارے میں واقع ہے مائدہ کے معنی غذا یا دسترخوان کے ہیں اس سورت میں حضرت…

  • سوره نساء کا مختصر جائزه

    سوره نساء کا مختصر جائزه

    حوزہ؍سورۂ نساء قرآن کی مدنی سورتوں میں سے چوتھی سوره ہے کہ جو قرآن پاک میں چوتھے سپارے سے شروع ہو کر چھٹے سپارے میں ختم ہوتی ہے اس سورت میں اکثر عورتوں…

  • سوره انعام کا مختصر جائزه

    سوره انعام کا مختصر جائزه

    حوزہ؍سوره اَنعام قرآن کریم کی چھٹی اور مکی سورتوں میں سے ہے جو ساتویں اور آٹھویں پارے میں واقع ہے اس سورت کی 15ویں آیت میں چوپایوں کے متعلق گفتگو کی گئی…

  • مباہلہ اسلام کی شان و شوکت کا دن ہے؛ حجۃ الاسلام سید احمد حسینی

    مباہلہ اسلام کی شان و شوکت کا دن ہے؛ حجۃ الاسلام سید احمد حسینی

    حوزہ/ مباہلہ کے موضوع پر ایران کے شہر تبریز میں پر پہلی علمی کانفرنس حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد حسینی خراسانی اور حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد علی…

  • مباہلہ، حقانیت کو سمجھانے کا آخری  وسیلہ

    مباہلہ، حقانیت کو سمجھانے کا آخری وسیلہ

    حوزہ/ مباہلہ کسی مسئلہ کو دلیلوں سے سمجھانے کے باوجود طرف مقابل اگر ماننے سے انکار کرے اور لجاجت و ہٹ دھرمی کرے تو سب سے آخری حربہ کہ جس کے ذریعے سے کسی…

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha