۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
ناظر عباس تقوی

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکر ٹری جنرل: سب سے بڑا بنیادی مسئلہ عوام کو ریلف دینے کا ہے گزشتہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بڑی طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔ ساتھ ہی سیاسی،مذہنی و اتحادی جماعتوں کی بھی تر جیحی ہونی چائیے کہ پاکستان کو معاشی بحران سے نکالا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکر ٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی نے شہباز شر یف کو مملکت خداداد پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف ایسے مو قع پر پاکستان کے وزیر اعظم بنے ہے جب پاکستان کو بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے اور اس میں سب سے بڑا بنیادی مسئلہ عوام کو ریلف دینے کا ہے گز شتہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بڑی طرح ناکام ثابت ہوئی ہے جس کی وجہ سے پاکستان کی عوام مشکلات سے دوچار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم پاکستان اور اُن کی اتحادی جماعتوں سے یہ مطالبہ کر تے ہیں کہ تر جیحی بنیادوں پر عوام کو بھر پور ریلیف دیا جائے اور عوام پر ہونے والے مہنگائی کے خودکش حملوں کو کنٹرول کیا جائے اس مہنگائی نے عوام کا جینا دو بھڑ کر دیا ہے وزیر اعظم نے اپنی تقر یر میں کہا ہے کہ دوکڑور سے زائد افراد اس ملک میں غربت کی زندگی گزار رہے ہیں موجودہ وزیراعظم کی ذمہ داری بنتی ہے کہ رمضان المبارک کے اس بابر کت مہینے میں اشیاء خوردونوش کو سستا کریں اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ تمام سیاسی،مذہنی و اتحادی جماعتوں کی بھی تر جیحی ہونی چائیے کہ پاکستان کو معاشی بحران سے نکالا جائے اور پاکستان کی معشیت کو دوبارہ اُس ہی سمت لایا جائے جس پر پاکستان چل رہا تھا اگر چہ کمزرویاں بہت ہیں ان کمزاریوں کو دور کیا جائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .