۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
مولانا سید رضا حیدر

حوزہ/ اس وقت پوری دنیا میں مسلمان دشمنان اسلام کے ہدف پر ہیں ۔انہیں ذلیل و رسوا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے ۔مسلمان جس کے پاس بیش بہا قدرتی ذخائر موجود ہیں ،اس کے باوجود وہ اپنی قدروقیمت کو نہیں پہچان پارہاہے اور عالمی استکباری طاقتوں کاآلۂ کار بناہواہے ،یہ افسوس ناک ہے ۔اگر مسلمان اپنے حالات کو بدلنے کی طرف خود متوجہ نہیں ہوں گے تو وہ اسی طرح ذلیل و خوار ہوتے رہیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ آصفی مسجد کے نائب امام جمعہ مولانا سید رضا حیدر زیدی نے نماز جمعہ کے خطبے میں شب قدر کی اہمیت اور عظمت پر روشنی ڈالی ۔

مولانا نے کہا کہ شب قدر رمضان المبارک کی راتوں میں سے ایک رات ہے مگر یہ نہیں بتایاگیا کہ وہ کونسی رات ہے ۔روایات میں وارد ہواہے کہ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم رمضان المبارک کے آخری عشرے میں کثرت سے عبادت کیا کرتے تھے ،جس سے یہ اشارہ ملتاہے کہ شب قدر رمضان المبارک کے آخری عشرے میں ہے ۔

مولانا نے مزید کہا کہ بہت سی چیزوں کو اللہ نے چھپاکے رکھاہے ان میں سے ایک شب قدر بھی ہے ۔اس کی حکمت کیاہے یہ تو اللہ ہی بہتر جانتاہے۔شب قدر کی عظمت کا ایک بڑا راز یہ ہے کہ اللہ نے اس رات میں قرآن کریم کو نازل کیاہے ،جس کا تذکرہ قرآن مجید میں بھی موجود ہے ۔

مولانا نے دوسرے خطبے میں عالمی و قومی حالات کا تجزیہ کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت پوری دنیا میں مسلمان دشمنان اسلام کے ہدف پر ہیں ۔انہیں ذلیل و رسوا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے ۔مسلمان جس کے پاس بیش بہا قدرتی ذخائر موجود ہیں ،اس کے باوجود وہ اپنی قدروقیمت کو نہیں پہچان پارہاہے اور عالمی استکباری طاقتوں کاآلۂ کار بناہواہے ،یہ افسوس ناک ہے ۔اگر مسلمان اپنے حالات کو بدلنے کی طرف خود متوجہ نہیں ہوں گے تو وہ اسی طرح ذلیل و خوار ہوتے رہیں گے۔یقیناً حالات بدل سکتے ہیں اگر ہم انہیں بدلنے کی کوشش کریں ۔قرآن مجید میں اللہ نے ارشاد فرمایاہے کہ اللہ اس قوم کی حالت کبھی نہیں بدلتا جو اپنی حالت بدلنے کی طرف خود متوجہ نہ ہو ۔اس لیے پہلے ہمیں خود کوشش کرنا ہوگی تاکہ ہم موجودہ حالات سے نمٹ سکیں ۔اس کے لیے ہمیں خود کفیل ہونا ہوگا ۔

مولانا نے کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی مدد خود کریں ۔کسی دوسرے سے مدد کی امید رکھنا زوال کی علامت ہے ۔اگر مسلمان اپنی مدد آپ کرنے لگیں تو دنیا کی کوئی طاقت اس کوکمزور نہیں کرسکتی ۔اس لیے ماہ رمضان المبارک میں ہم عزم مصمم کریں کہ خود کفیل بننے کی راہ میں جدوجہد کریں گے ۔مایوسی کفرہے ،یقین رکھیے ان شاءاللہ حالات تبدیل ہوں گے ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .