۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
شمالی کشمیر

حوزہ/ انتظامیہ مکتب امامیہ تنظیم المکاتب سلطان پورہ پٹن کے اہتمام سے مقامی امام بارہ میں مومنین کی کثیر تعداد نے نماز عید الفطر ادا کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شمالی کشمیر کےسلطان پورہ پٹن بارہمولہ میں حجتہ الاسلام والمسلمین مولانا عباس افضل سلمانی صاحب قبلہ کی امامت میں نماز عید الفطر ادا ہوٸی ہے۔

جنہوں نے وادی کشمیر میں بڑتے ہوۓ نشیلی وباء پر زبردست تشویش کا اظہار کرتے ہوئے والدین اور سماج کے ذمہ داران کو متذکرہ وباء کے خلاف قیام کرنے اور اپنی نوجوانانِ نسل کو اس ناسور سے بچانے کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے تاکہ معاشرہ اسے پاک و صاف ہوکر خداۓ متعال کا پسندیدہ معاشرہ شمار ہونے کے لاٸق بن جاۓ۔

دریں اثنا جناب عاشق حسین ڈار صاحب منتظم مکتب امامیہ سلطان پورہ پٹن نے عید الفطر کے مسعود موقع پر اہل اسلام کی خدمت میں مبارک پیش کرتے ہوۓ واضح طور پر کہا ہے ملتِ اسلامیہ کو چاہیےکہ راہ حق پر چٹان کے مانند ڈٹے رہتے ہوۓ اسے مغربی ثقافت کے اثر و رسوخ سے سدا پاک و صاف رکھنے کی کوشش کریں تاکہ کل ہمیں دربارِ خدا وندی میں سرخ روٸی کے ساتھ داخل ہونے میں کوٸی رکاوٹ حاٸل نہ ہو جاۓ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .