۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا قمی

حوزہ/ سرزمین وحی پر مندروں کی تعمیر بلا کسی روک روک ٹوک ایک طرف جاری ہے وہی دوسری طرف اسلامی آثار مسلمانوں کی بےغیرتی کا نمونہ پیش کررہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پیروان ولایت جموں وکشمیر کے سرپرست اعلی مولانا سبط محمد شبیر قمی نے یوم انہدام جنت البقیع پر امت مسلمہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہوئے 8 شوال کو یوم سیاہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ دہائیوں پہلے آج ہی کے دن تکفیری ٹولے نے توحید کے نام پر مزارات مقدسہ پر بلڈوزر چلانے والوں نے یذیدیت چنگیزیت اور فرعونیت کو فروغ دے کر اہلبیت اطہار علیھم السلام اصحاب کبار رضی اللہ عنہ اور امہات المومنین رضی اللہ عنہ کے تئیں عداوت دشمنی اور بغض کا ثبوت دیا۔ لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ نام نہاد مسلمانوں نے اس تاریخی دہشتگردی پر مجرمانہ خاموشی اختیار کی۔

انہوں نے کہا کہ سرزمین وحی پر مندروں کی تعمیر بلا کسی روک روک ٹوک ایک طرف جاری ہے وہی دوسری طرف اسلامی آثار مسلمانوں کی بےغیرتی کا نمونہ پیش کررہے ہیں۔

انہوں نے جنت البقیع کی تعمیر کے لیے عالمی سطح پر ٹھوس پالیسی اور حکمت عملی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اقوام متحدہ کو چاہئے کہ وہ مجرمانہ خاموشی توڑ کر آل سعود کی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں پر سنجیدہ نوٹس لیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .