۸ آذر ۱۴۰۳ |۲۶ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 28, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ پاکستان کے غیور مسلمان دشمن کی تمام تر سازشوں کے باوجود غاصب سرطانی ریاست اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات کو مکمل طور پر رد کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کوئٹہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اور ریاست کبھی بھی غاصب اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔ نام نہاد وفد کا دورہ اسرائیل غاصب صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات کی قباحت دور کرنے کی سازش کا حصہ ہے۔ پاکستان کے غیور مسلمان دشمن کی تمام تر سازشوں کے باوجود غاصب سرطانی ریاست اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات کو مکمل طور پر رد کرتے ہیں۔ نام نہاد وفد میں پاکستانی صحافی اور پی ٹی وی ادارے سے وابستہ شخص احمد قریشی سے جواب طلبی کے ساتھ ساتھ اسے اس جسارت پر پاکستانی قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزارت خارجہ اور آئی ایس پی آر ان افواہوں اور قیاس آرائیوں کے سد باب کے لئے غاصب اسرائیل سے متعلق پاکستان کے واضح اور دوٹوک موقف کو دنیا پر ایک دفعہ پھر واضح کریں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک غاصب اور ناجائز ریاست ہے جس کے ہاتھوں معصوم انسانوں کا قتل معمول کی کاروائی ہے۔ الجزیرہ چینل سے وابستہ فلسطینی صحافی خاتون شیرین ابو عاقلہ شہیدہ کا اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں قتل شرمناک عمل ہے۔ قدس الشریف میں شہید صحافی خاتون کا قتل اور جنازے کی بے حرمتی اور جلوس جنازہ کے شرکاء پر ظلم و تشدد غاصب اسرائیل کے مکروہ شیطانی چہرے شر مطلق کا عکاس ہے۔ مگر خاتون صحافی کی شجاعانہ شہادت اور فلسطینیوں کی جرئت و استقامت نے دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ فلسطین کے وارث فلسطینی عوام ہیں اور فلسطینی عوام کے جذبہ حریت اور عزم و حوصلے کے سامنے اسرائیلی ظلم و جبر مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔



لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .