۱۵ آبان ۱۴۰۳ |۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 5, 2024
عاشورائی مراسم کے اختتام پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جامع صفائی، دھونے اور معطر کرنے کا کام سرانجام دیا گیا

حوزہ/ عاشوراء کے دن کربلا میں برآمد ہونے والے رکضہ طوریج اور سوئم کے دن قبیلہ بنی اسد اور دیگر عراقی قبائل کے تاریخی جلوسوں کے اختتام کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اندرونی صحن، ضریح مبارک والے ہال اور اس کے گرد موجود رواق کی جامع صفائی، دھونے اور معطر کرنے کا کام سرانجام دیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عاشوراء کے دن کربلا میں برآمد ہونے والے رکضہ طوریج اور سوئم کے دن قبیلہ بنی اسد اور دیگر عراقی قبائل کے تاریخی جلوسوں کے اختتام کے بعد بروز ہٖفتہ 14 محرم 1443ھ بمطابق 13 اگست 2022ء کو رات گئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اندرونی صحن، ضریح مبارک والے ہال اور اس کے گرد موجود رواق کی جامع صفائی، دھونے اور معطر کرنے کا کام سرانجام دیا گیا۔

اس با شرف اشرف عمل میں شعبہ حرم اور صحن کی دیکھ بھال پر مامور سیکشن کے تمام ارکان نے حصہ لیا جبکہ ان کی مدد کے لیے سادۃ الخدم سیکشن اور سروس سیکشن کے بہت سے ارکان بھی موجود تھے۔ اس عمل سے شرف یاب ہونے کے لیے روضہ مبارک کے جنرل سیکریٹری سید مصطفی ضیاءالدین اور متعدد سیکشنوں کے سربراہان نے بھی اس عمل میں شرکت کی۔

شعبہ حرم کے سربراہ حاج نذر غنی خلیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ہر سال کی طرح امسال بھی عاشورائی مراسم عزاء کے اختتام کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فرش کو دھونے اور معطر کرنے کا کام سرانجام دیا گیا زائرین کے رش سے بچنے کے لیے اس عمل کے لیے رات کا پچھلا پہر منتخب کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ تغسیل اور تعطیر کا عمل شروع کرنے سے پہلے طلبِ اِذن کے طور پر ہم سب نے اجتماعی زیارت عاشوراء اور زیارت حضرت عباس علیہ السلام پڑھی اور صفائی سے فارغ ہونے کے بعد ہم سب حضرت عباس علیہ السلام کی ضریح کے پاس جمع ہوئے اور عراق اور پوری دنیا میں رہنے والے مومنین کے لیے صحت و سلامتی کی دعا کی۔

اس سلسلہ میں شعبہ حرم کے انچارج الحاج نزار غنی خلیل نے بتایا ضریح مبارک والے ہال کہ جسے حرم بھی کہا جاتا ہے میں غسل اور تعطیر کا عمل ضریح مبارک سے شروع کیا گیا کہ جسے سب سے پہلے ایک خاص مواد سے صاف کرنے کے بعد غسل دیا گیا پھر اس کے بعد ضریح مبارک والے ہال اور رواق کے فرش اور دیواروں کو دھویا گیا اور پھر اندرونی صحن کو دھونے اور خشک کرنے کے بعد قالین بچھا دیے گئے۔

روضہ مبارک کے اندرونی صحن کی دیکھ بھال پر مامور سیکشن کے نائب انچارج زین العابدین عدنان نے کہا عاشورائی عزاداری کے ایام میں صحن مبارک اور باقی حصوں سے قالین اٹھا دیئے جاتے ہیں اور انہیں دھونے کے لیے روضہ مبارک کے اس کام کے لیے مختص کارخانے میں بھیج دیا جاتا ہے۔ مراسم عاشوراء کے اختتام کے بعد صحن کے ہر حصے کہ جس میں میں دیواریں اور کتابوں کے ریکس بھی شامل ہیں کو دھو دیا جاتا ہے اور صفائی و دھلائی کے سب کاموں کو مکمل کرنے کے بعد نئےبقالین بچھا دیے جاتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .