۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ افضل حیدری

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ کے سیکرٹری جنرل: اسلامی نظام بینکاری سے اللہ اور اس کے رسول سے جنگ ختم ہوگی اور اطاعت قرآن شروع ہوجائے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ وفاق المدارس الشیعہ کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے حکومت کی طرف سے وفاقی شرعی عدالت کے سودی نظام کے خاتمے کے فیصلے کے خلاف اپیلیں واپس لینے کے اقدام کو سراہا ہے۔

انہوں نے کہا سودی نظام اللہ اور رسول کے خلاف جنگ کے مترادف ہے۔ اسلامی نظام بینکاری سے اللہ اور اس کے رسول سے جنگ ختم ہوگی اور اطاعت قرآن شروع ہوجائے گی۔ یہ قوم کے لئے خوشخبری کے مترادف ہے۔اسلامی نظام بینکاری کے نفاذ کے لئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سودی نظام ، معیشت کی تباہی کا باعث ہے ۔اسلامی بینکاری سے شراکت داری کا نظام قائم ہوگا ، جس میں نفع و نقصان کی بنیاد پر نظام معیشت چلے گا۔ سود کے نام پر جوحرام کھلایا جا رہا تھا، اس سے عوام بچیں گے اور حلال کھائیں گے۔اب حکومت اسلامی بینکاری کے نفاذ کے لئے عملی اقدامات کرنے چاہیں، جس کے لئے وفاق المدارس بھی اپنی خدمات پیش کرنے کو تیار ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .