۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مولانا تطہیر زیدی

حوزہ/مولانا تطہیر زیدی نے کہا کہ قرآن مجید کی تمام سورتیں انسانی تربیت کے لئے نازل ہوئیں ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور میں خطبۂ جمعہ کے دوران حجۃ الاسلام مولانا سیدتطہیر حسین زیدی نے کہا ہے کہ قرآن سے محبت ایمان ہے اور اس پر عمل کرنا تربیت اسلامی ہے۔ 114 سورتوں کے ساتھ قرآن مجید انسانی تربیت کے لئے نازل ہوا ہے تاکہ انسان اعتقاد کے ساتھ ساتھ عمل صالح بھی بجا لائے۔ اسی طرح انبیا ء، رسل اور اولیاءالٰہی بھی انسان کی تربیت کے لئے ہی تشریف لائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اس راستے میں مجھ سے زیادہ کسی نبی نے تکلیفیں برداشت نہیں کیں اور جب امت پر عذاب کے نزول کی بات ہوئی تو فرمایا: اے پروردگارا! ان پر رحم فرما کہ وہ مجھے جانتے نہیں۔

امام جمعہ جامع علی مسجد نے کہا کہ ظلم قابیل ،فرزند حضرت آدم ؑ سے اور مظلومیت ہابیل سے چلی۔ حضرت امام حسین ؑ نے صدائے استغاثہ بلند کیا تو ان کی مدد گویا اللہ، رسول اور امیر المومنین کی مدد ہے۔

مولانا زیدی نے قرآن مجید کی تلاوت کرنے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ سورہ رحمٰن پڑھنے والا مردہ نہیں ہوتا بلکہ شہید ہوتا ہے۔ اگر کوئی دن کے وقت اس سورہ کی تلاوت کرے گا تو دن کاشہید اور اگر رات کو تلاوت کرے گا تو رات کا شہید کہلائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو شخص صابر و شاکر رہتا ہے جب مرتا ہے تو وہ بھی شہید کی موت مرے گا اور جوشہید ہوتا ہے اس کو حق شفاعت حاصل ہوتا ہے۔انبیاء، رسل اور اولیاء علیہم السلام بھی شفاعت کریں گے لیکن ان کی شفاعت کا دائرہ زیادہ وسیع ہوتاہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .