۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
احکام شرعی

حوزہ؍ اگر اس وقت پہنچے  کہ جب امام جماعت نماز کا آخری تشہد پڑھنے میں مصروف ہو تو اگر نماز جماعت کے ثواب میں شامل ہونا چاہتا ہے تو تکبیرۃ الاحرام کہہ کر بیٹھ  جائے اور امام جماعت کے ساتھ تشہد پڑھے  ـ سلام  نہ کہے ـ۔۔۔۔

حوزہ نیوز ایجنسی؍

سوال: کیا نماز کے آخری تشہد میں جماعت کے ساتھ شامل ہوکر اقتداء کرسکتے ہیں؟

جواب: اگر اس وقت پہنچے کہ جب امام جماعت نماز کا آخری تشہد پڑھنے میں مصروف ہو تو اگر نماز جماعت کے ثواب میں شامل ہونا چاہتا ہے تو تکبیرۃ الاحرام کہہ کر بیٹھ جائے اور امام جماعت کے ساتھ تشہد پڑھے ـ سلام نہ کہے ـ اور امام جماعت کے سلام کہنے تک صبر کرے اور پھر کھڑا ہوجائے اور بغیر اس کے کہ دوبارہ نیت کرے اور تکبیرۃ الاحرام کہے، حمد اور سورہ کی تلاوت کرے اور اسے اپنی نماز کی پہلی رکعت شمار کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .