۲۳ شهریور ۱۴۰۳ |۹ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 13, 2024
احکام شرعی

حوزہ؍شرعی مسافت کے تعین کے لئے اپنے شہر کی آخری حدود سے، منزل مقصود شہر کی ابتداء تک کا حساب لگایا جائے گا، مگر یہ کہ مقصود شہر کے قرب و جوار میں کسی مخصوص یا مستقل جگہ جانے کا ارادہ رکھتا ہو کہ عرفی طور پر شہر تک پہنچنا منزل مقصود تک پہنچنا شمار نہ ہوتا ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوزہ نیوز ایجنسی؍

سوال : ایک شخص اپنے وطن سے کسی دوسرے شہر سفر کرتا ہے کہ جس کی ابتداء تک شرعی فاصلہ نہیں بنتا لیکن اس مقام تک جو اس کی منزل مقصود ہے شرعی فاصلہ بنتا ہے، کیا شرعی مسافت کے تعین کا معیار شہر کی ابتداء ہے یا شہر کا وہ مقام جو اس شخص کی منزل مقصود ہے؟

جواب : شرعی مسافت کے تعین کے لئے اپنے شہر کی آخری حدود سے، منزل مقصود شہر کی ابتداء تک کا حساب لگایا جائے گا، مگر یہ کہ مقصود شہر کے قرب و جوار میں کسی مخصوص یا مستقل جگہ جانے کا ارادہ رکھتا ہو کہ عرفی طور پر شہر تک پہنچنا منزل مقصود تک پہنچنا شمار نہ ہوتا ہو اور شہر،منزل مقصود تک پہنچنے کا صرف راستہ ہو ، جیسے کہ بعض یونیورسٹیاں یا چھاونیاں یا ہسپتال کہ جو شہر کے جوارمیں ہوتے ہیں، اس صورت میں مسافت کے تعین میں اسی مخصوص مقام کو مد نظر رکھا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .