۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
لکھنؤ

حوزہ/ آیت العظمیٰ حضرت دلدار علی غفران مآبؒ کی یاد میں لکھنؤ میں ایک کانفرنس منعقد کیا جارہا ہے جس میں ہندوستان و ایران کی معروف شخصیات موجود رہیں گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ آیت العظمیٰ حضرت دلدار علی غفران مآبؒ کی یاد میں ۲۷ رجب المرجب مطابق ۱۹ فروری،اتوار کے دن کانفرنس کا انعقاد عمل میں آئے گا جس میں ہندوستان و ایران کی معروف شخصیات موجود رہیں گی ۔یہ پروگرام دفتر مکتب فقہی و کلامی حضرت غفران مآب روبرو پکچر گیلری حسین آباد میں سہ پہر ۳ بجے منعقد ہوگا ۔

واضح رہے اس پروگرام میں ایران کے بزرگ محقق حجۃ الاسلام شیخ مہدی اسفندیاری کلیدی خطبہ پیش کریں گے ۔ حجۃ الاسلام مولانا سید کلب جواد نقوی صدارت کے فرائض انجام دیں گے ۔تعارفی کلمات مولانا اسیف جائسی پیش کریں گے ۔

اس کانفرنس میں حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید دلدار علی غفران مآب کے علمی و دینی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی ،اس لئے تمام اہل فکرونظر سے شرکت کی استدعا کی جاتی ہے ۔

پروگرام کے کنوینر سید احمد عباس نقوی نے اطلاع دیتے ہوئے بتلایاکہ اس کانفرنس میں مختلف اہل علم و ادب شرکت کریں گے اور دفتر مکتب فقہی و کلامی حضرت غفران مآبؒ کے سلسلے میں بھی بنیادی معلومات فراہم کرائی جائیں گی،جس کے تحت مختلف علمی و تحقیقی کام انجام پذیر ہوں گے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .