۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
عطر قرآن

حوزہ؍ سوچنا اور غور و فكر كرنا اعلى ترين اقدار ميں سے ہے۔اللہ تعالى لوگوں كے لئے اپنى قدرت كى نشانيوں كو ہميشہ اور واضح كركے بيان فرماتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی؍

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ


بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
فَقُلْنَا اضْرِبُوهُ بِبَعْضِهَا ۚ كَذَٰلِكَ يُحْيِي اللَّهُ الْمَوْتَىٰ وَيُرِيكُمْ آيَاتِهِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ ﴿بقرہ 73﴾

ترجمہ: (اس لئے) ہم نے کہا کہ اس گائے کا کوئی ٹکڑا اس (مقتول کی لاش) پر مارو۔ اسی طرح اللہ مردوں کو زندہ کرتا ہے۔ اور تمہیں اپنی قدرت کی نشانیاں دکھاتا ہے تاکہ تم عقل سے کام لو۔

📕 تفســــــــیر قــــرآن: 📕

1️⃣ اللہ تعالى نے حضرت موسٰی عليہ ‌السلام كى قوم كو حكم ديا كہ ذبح شدہ گائے كا ايک ٹكڑا مقتول كے جسم پر ماريں۔
2️⃣ حضرت موسٰی عليہ ‌السلام كى قوم كا مقتول، ذبح شدہ گائے كا ايک ٹكڑا لگنے سے زندہ ہوگيا۔
3️⃣ اللہ تعالى كا فعل علل و اسباب پيدا ہونے سے متحقق يا وقوع پذير ہوتا ہے۔
4️⃣ حضرت موسٰی عليہ ‌السلام كى قوم كے مقتول نے زندہ ہونے كے بعد اپنے قاتل كا تعارف كرايا۔
5️⃣ بنى اسرائيل كے مقتول كو زندگى عطا كرنا اللہ تعالى كا فعل تھا۔
6️⃣ اللہ تعالى تمام مردوں كو دوبارہ زندگى عنايت فرمائے گا۔
7️⃣ مردوں كو زندہ كرنا اللہ تعالى كے لئے سہل اور آسان امر ہے۔
8️⃣ دنيا ميں مردوں كے زندہ ہونے كا امكان پايا جاتا ہے۔
9️⃣ اللہ تعالى لوگوں كے لئے اپنى قدرت كى نشانيوں كو ہميشہ اور واضح كركے بيان فرماتا ہے۔
🔟 سوچنا اور غور و فكر كرنا اعلى ترين اقدار ميں سے ہے۔
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
📚 تفسیر راھنما، سورہ بقرہ
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .