۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
عطر قرآن

حوزہ؍حضرت موسٰى عليہ‌ السلام  كى قوم منظورِ نظر گائے كى تلاش كے بعد اس كو ذبح كرنے پر تيار نہ تھی۔حضرت موسٰى عليہ‌ السلام  كى قوم نے تكليف شرعى (معمہ قتل كو حل كرنے كے لئے گائے ذبح كرنا) كو خواہ مخواہ كے سوالات اور تجسس سے اپنے لئے دشوار و مشكل كرليا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی؍

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
قَالَ إِنَّهُ يَقُولُ إِنَّهَا بَقَرَةٌ لَّا ذَلُولٌ تُثِيرُ الْأَرْضَ وَلَا تَسْقِي الْحَرْثَ مُسَلَّمَةٌ لَّا شِيَةَ فِيهَا ۚ قَالُوا الْآنَ جِئْتَ بِالْحَقِّ ۚ فَذَبَحُوهَا وَمَا كَادُوا يَفْعَلُونَ ﴿بقرہ ٧١﴾

ترجمہ: (موسیٰ نے) کہا وہ (پروردگار) فرماتا ہے کہ وہ ایسی گائے ہے جو سدھائی ہوئی نہیں ہے۔ نہ زمین کو جوتتی ہے اور نہ کھیتی کو پانی دیتی ہے۔ وہ صحیح و سالم اور بے عیب ہے (اور ایسی یک رنگی ہے کہ) اس میں کوئی داغ دھبہ نہیں ہے اس پر پکار اٹھے اب آپ ٹھیک بات لائے غرض اب انہوں نے اسے ذبح کیا جبکہ وہ ایسا کرتے معلوم نہیں ہوتے تھے

📕 تفســــــــیر قــــرآن: 📕

1️⃣ حضرت موسٰى عليہ‌ السلام كى قوم كو جو گائے ذبح كرنے كا حكم ديا اس كى خصوصيات ميں سے تھا كہ اسے ہل چلانے كے لئے رام نہ كيا گيا ہو اور نہ ہى اس سے آبيارى كا كام ليا گيا ہو۔
2️⃣ جس گائے كے ذبح كرنے كا حكم حضرت موسٰى عليہ‌ السلام كى قوم كو ديا گيا وہ سالم، بے عيب، اس كى جلد ميں كسى طرح كا كوئی نقطہ نہ ہو اور اس كے رنگ اور بدن پر كوئی لكير و غيرہ نہيں ہونى چاہيئے تھی۔
3️⃣ حضرت موسٰى عليہ‌ السلام كى قوم نے آخر ى علامتوں (اس سے ہل نہ چلايا گيا ہو وغيرہ) كو يقين آور اور ذہنى اضطراب كى برطرفى كا ذريعہ سمجھا۔
4️⃣ حضرت موسٰى عليہ‌ السلام كى قوم گائے سے ہل چلانے كا اور آبيارى كا كام ليتى تھی۔
5️⃣ حضرت موسٰى عليہ‌ السلام كى قوم نے ذبح ہونے والى گائے كى بيان شدہ ابتدائی خصوصيات كو ناكافى جان كر حضرت موسٰى عليہ‌ السلام پر حقيقت بيان نہ كرنے كا الزام لگايا۔
6️⃣ حضرت موسٰى عليہ‌ السلام كى قوم منظورِ نظر گائے كى تلاش كے بعد اس كو ذبح كرنے پر تيار نہ تھی۔
7️⃣ حضرت موسٰى عليہ‌ السلام كى قوم نے تكليف شرعى (معمہ قتل كو حل كرنے كے لئے گائے ذبح كرنا) كو خواہ مخواہ كے سوالات اور تجسس سے اپنے لئے دشوار و مشكل كرليا ۔
8️⃣ احكام اور تكاليف شرعى كے بارے ميں وارد ہونے والے اطلاقات اور عمومات حجت ہيں۔
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
📚 تفسیر راھنما، سورہ بقرہ
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .