۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
صدقه

حوزہ/ ایران کے شہر خوسف کے امام جمعہ نے کہا: اگر ہم ضرورت مندوں کی مدد کے لیے تھوڑا بہت رقم خرچ کرتے ہیں تو اس میں ہمارا نقصان نہیں ہے کیونکہ یہ آخرت کی سرمایہ کاری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر خوسف کے امام جمعہ حجت الاسلام اسماعیلی نے جشن اعیاد شعبانیہ میں آیات کریمہ اور احادیث شریفہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: صدقہ ایک سرمایہ کاری ہے اور ہمیں صدقہ دے کر خوش ہونا چاہیے کہ اللہ نے اس خیر کا موقع فراہم کیا تاکہ ہم اپنی آخرت کے لئے سرمایہ کاری کر سکیں۔

انہوں نے کہا: جس طرح ہم سرمایہ کاری کے لیے بینک میں اپنا پیسہ لگاتے ہیں اور بالکل پریشان نہیں ہوتے اور مطمئن رہتے ہیں، بالکل اسی طرح صدقہ دیتے وقت ہمیں پریشان نہیں ہونا چاہیے، اگر ہم ضرورت مندوں کی مدد کے لیے تھوڑا بہت رقم خرچ کرتے ہیں تو اس میں ہمارا نقصان نہیں ہے کیونکہ یہ آخرت کی سرمایہ کاری ہے۔

حجۃ الاسلام اسماعیلی نے کہا: صدقہ سچے اور صادق ایمان کی علامت ہے اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ ہم اپنے ایمان میں کتنے مخلص ہیں، نیک کاموں میں انسان کی نیت بہت اہم ہوتی ہے اور اسی سے اعمال کی پیمائش ہوتی یے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .