۳۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 20, 2024
عطر قرآن

حوزہ|جو کچھ انسان کے سینہ میں ہے اللہ تعالیٰ کی ذات اس سے مطلع ہے چاہے انسان اسے آشکار کرے یا چھپائے.

حوزہ نیوز ایجنسی|

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
قُلْ إِن تُخْفُوا مَا فِي صُدُورِكُمْ أَوْ تُبْدُوهُ يَعْلَمْهُ اللَّـهُ ۗ وَيَعْلَمُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۗ وَاللَّـهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ﴿آل عمران، 29﴾

ترجمہ: کہہ دیجئے! جو کچھ تمہارے سینوں میں ہے، تم اسے چھپاؤ یا اسے ظاہر کرو، بہرحال خدا اسے جانتا ہے۔ اور جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ سب کچھ جانتا ہے اور خدا ہر چیز پر قادر ہے.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ انسان کا سینہ اس کے افکار و خیالات کا خزانہ ہوتا ہے.
2️⃣ جو کچھ انسان کے سینہ میں ہے اللہ تعالیٰ کی ذات اس سے مطلع ہے چاہے انسان اسے آشکار کرے یا چھپائے.
3️⃣ انسان کو اس خدائے بزرگ و برتر کی طرف لوٹ کر جانا ہے جو علم مطلق اور قدرت مطلقہ رکھتا ہے.
4️⃣ کفار کے ساتھ خفیہ تعلقات اور ان کی ولایت کا انتخاب اللہ تعالیٰ کے احاطہ علم سے خارج نہیں ہے.
5️⃣ نظام کائنات میں متعدد آسمانوں کا وجود.
6️⃣ آسمانوں پر موجودات پائے جاتے ہیں.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران

تبصرہ ارسال

You are replying to: .