بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
قُلِ اللَّـهُمَّ مَالِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَن تَشَاءُ وَتَنزِعُ الْمُلْكَ مِمَّن تَشَاءُ وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ ۖ بِيَدِكَ الْخَيْرُ ۖ إِنَّكَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ﴿آل عمران، 26﴾
ترجمہ: (اے رسول (ص) کہو: اے خدا تمام جہان کے مالک! تو جسے چاہتا ہے حکومت دیتا ہے اور جس سے چاہتا ہے حکومت چھین لیتا ہے۔ تو جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ذلیل کرتا ہے، ہر قسم کی بھلائی تیرے قبضہ میں ہے۔ بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے.
تفســــــــیر قــــرآن:
1️⃣ اللہ تعالیٰ کا پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حمد اور دعا کا طریقہ تعلیم دینا.
2️⃣ اللہ تعالیٰ کی حمد پیغبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذمہ داری ہے.
3️⃣ کائنات پر مکمل اختیار اور قدرت صرف اللہ تعالیٰ کی شان ہے.
4️⃣ صرف ذات الہیٰ ہے جو جسے چاہتی ہے قدرت عطا کرتی ہے.
5️⃣ انسانی معاشروں کی سیاسی و سماجی تبدیلیوں پر اللہ تعالیٰ کی حکمرانی.
6️⃣ مظاہر کائنات پر انسان کا اختیار اور تسلط اللہ تعالیٰ کی مشیّت اور مرضی سے ہے.
7️⃣ اللہ تعالیٰ کی مشیّت میں اصل، انسان کو خیر اور رحمت عطا کرنا ہے.
8️⃣ شرّ، ضعف اور ناتوانی سے پیدا ہوتا ہے.
9️⃣ اللہ تعالیٰ کی قدرت مطلقہ حکمرانی اور عزت دینے کا سرچشمہ ہے.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران