۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
مولانا کلب جواد نقوی

حوزہ/ مولانا کلب جواد نقوی نے کہا کہ ہمارا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کربلا کی زمین سے ناجائز قبضے نہیں ہٹا دئے جاتے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے آج نماز جمعہ کے بعد کربلا عباس باغ میں وقف مافیائوں کے خلاف دھرنا شروع کیا، یہ دھرنا ہر روز نماز ظہر کے بعد سے مغرب کی نماز تک جاری رہے گا۔

مولانا کلب جواد نقوی نے کربلا عباس باغ کی املاک پر وقف مافیائوں کے قبضےکے خلاف احتجاج شروع

انتظامیہ نے احتجاجی مقام پر مولانا سے بات کی لیکن کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔ مولانا نے کہا کہ ہمارا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کربلا کی زمین سے ناجائز قبضے نہیں ہٹا دئے جاتے۔ احتجاج میں مولانا کلب جواد نقوی کے ساتھ مولانا رضا حسین، مولانا رضا حیدر، مولانا سرتاج حیدر، مولانا فیروز حسین اور مولانا شباہت حسین بھی موجود تھے۔

مولانا کلب جواد نقوی نے کربلا عباس باغ کی املاک پر وقف مافیائوں کے قبضےکے خلاف احتجاج شروع

مولانا نے اعلان کیا کہ ہم نے اس احتجاج میں عوام اور علمائے کرام کو مدعو نہیں کیا،جو آنا چاہے تو وہ اس کی مرضی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .