۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
نماز جمعۃ الوداع کے بعد آصفی مسجد میں عالمی یوم قدس منایا جائے گا

حوزہ/ عالمی یوم قدس کے موقع پر مجلس علمائے ہند کی جانب سے نماز جمعۃ الوداع کے بعد ٹھیک1 بجے مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت اور قبلۂ اول بیت المقدس کی بازیابی کے لیے آصفی مسجد میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ عالمی یوم قدس کے موقع پر مجلس علمائے ہند کی جانب سے نماز جمعۃ الوداع کے بعد ٹھیک1 بجے مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت اور قبلۂ اول بیت المقدس کی بازیابی کے لیے آصفی مسجد میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آیت اللہ العظمیٰ سید روح اللہ خمینیؒ کےحکم پر پوری دنیا میں ماہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو ’یوم قدس‘ کے طورپر منایا جاتاہے ۔اس دن تمام مسلمان استعماری طاقتوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے قبلۂ اول کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہیں ،ساتھ ہی فلسطینی مظلوموں کی حمایت میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی جاتی ہے ۔

احتجاج میں مختلف علمائے کرام موجود رہیں گے ۔احتجاج کے بعد اقوام متحدہ کو میمورنڈم بھی ارسال کیا جائے گا ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .