سوال:اگر کوئی کئی سال بیمار رہنے کے بعد ٹھیک ہو تو کیا گذشتہ سارے رمضان کے روزوں کی قضا واجب ہے؟
جواب:اگرانسان کامرض چندسال طولانی ہو جائے توضروری ہے کہ تندرست ہونے کے بعد آخری رمضان المبارک کے چھٹے ہوئے روزوں کی قضا بجالائے اوراس سے گذشتہ برسوں کے روزوں کے بدلہ ایک مد(٧٥٠گرام) طعام فقیر کودے۔
آیة الله العظمی السید علی الحسينی السيستانی دام ظلہ