۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
احکام شرعی

حوزہ/ آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے "دوسرے کو کام دلانے (ریکمینٹ کرنے) کے لیے پیسے لینے" کے حوالے سے پوچھے گئے سوال اور اسکا جواب۔

حوزہ نیوز ایجنسی | آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے فقہی سوال اور انکے جواب:

سوال: میں اپنے تعلقات کی بنیاد پر مثال کے طور ایک مزدور کو کسی شخص کے یہاں کام کے لئے ریکمینٹ کرتا ہوں اور مزدور کے ساتھ یہ بات طے کر لیتا ہوں کہ وہ اس کے بدلے میں اپنی آمدنی کا کچھ فیصد مجھے دے۔ کیا میرا عمل شرعی لحاظ سے صحیح ہے؟

جواب: اگر "جعالہ" کی صورت میں بات طے ہوئي ہے تو کوئی حرج نہیں ہے۔ یعنی مزدور کہے کہ اگر آپ مجھے کوئی مناسب کام دلوا دیں گے تو میں اپنی آمدنی کا اتنا فیصد آپ کو دوں گا اور آپ اس بات پر راضی ہوجائیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .