حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق یہ روایت کتاب «مستدرک الوسائل» سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال رسول اللہ صلى الله عليه و آله:
أربَعٌ مَن اُعْطِيَهُنَّ فَقَد اُعْطِيَ خَيرَ الدُّنيا و الآخِرَةِ: بَدنا صابِرا و لِسانا ذاكِرا و قَلْبا شاكِرا و زَوْجَةً صالِحَةً
پيغمبر خدا صلى الله عليه و آله و سلم نے فرمایا:
چار چیزیں جسے بھی عطا ہوئیں اسے دنیا و آخرت کی بہتری اور بھلائی عطا ہو گئی:
صابر جسم، ذکر الٰہی کرنے والی زبان، شکر گزار دل اور نیک اور صالح بیوی۔
مستدرک الوسائل، جلد ۲، صفحه ۴۱۴