۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
حدیث روز

حوزہ/ امام علی علیہ السلام نے ایک روایت میں حکومتوں کے زوال کے چار اسباب کی طرف اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب غرر الحکم سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام علی علیہ السلام:

یستَدَلَّ عَلَی ادبارِ الدُّوَلِ بِاَربَعٍ: تَضییعِ الاُصولِ وَ التَّمَسُّکِ بِالفُرُوعِ وَ َتقدیمِ الاَراذِلِ وَ تَاخیرِ الاَفاضِلِ۔

أمیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا:

چار چیزیں حکومتوں کے زوال کا باعث بنتی ہیں:

۱۔ اصول یعنی اہم مسائل کو ترک کرنا

۲۔ فروع یعنی کم اہمیت مسائل کی جانب توجہ دینا

۳۔ پست افراد سے کام لینا

۴۔ فاضل اور صاحب استعداد افراد سے کام نہ لینا۔

غرر الحکم: ص 342

تبصرہ ارسال

You are replying to: .