۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حدیث روز

حوزه/ پيغمبر اکرم صلى الله عليہ و آلہ وسلم نے ایک روایت میں دنیا و آخرت کی بہتری سے مزین چار چیزوں کو بیان فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق یہ روایت کتاب «مستدرک الوسائل» سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول اللہ صلى الله عليه و آله:

أربَعٌ مَن اُعْطِيَهُنَّ فَقَد اُعْطِيَ خَيرَ الدُّنيا و الآخِرَةِ: بَدنا صابِرا و لِسانا ذاكِرا و قَلْبا شاكِرا و زَوْجَةً صالِحَةً

پيغمبر خدا صلى الله عليه و آله و سلم نے فرمایا:

چار چیزیں جسے بھی عطا ہوئیں اسے دنیا و آخرت کی بہتری اور بھلائی عطا ہو گئی:

صابر جسم، ذکر الٰہی کرنے والی زبان، شکر گزار دل اور نیک اور صالح بیوی۔

مستدرک الوسائل، جلد ۲، صفحه ۴۱۴

تبصرہ ارسال

You are replying to: .