حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، یہ روایت کتاب «معانی الاخبار» سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام السجاد عليه السلام:
وَ الذُّنُوبُ الّتى تُنْزِلُ النِّقَمَ عِصْيانُ الْعارِفِ بِالْبَغىِ وَ التَطاوُلُ عَلَى النّاسِ وَ الاِستِهْزاءُ بِهِمْ وَ السُّخْريَّةُ مِنْهُمْ
حضرت امام زین العابدین علیه السلام نے فرمایا:
تین گناہ ایسے ہیں جو نزول عذاب کا باعث بنتے ہیں:
شعور و آگاہی کے ساتھ کسی پر ستم کرنا
دوسروں کے حقوق پامال کرنا اور
دوسروں کا مذاق اڑانا۔
معانى الاخبار، ص ۲۷۰