حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "وسائل الشیعہ" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال امیرالمؤمنين عليه السلام:
لایَخرُجُ الرَّجُلُ فی سَفرٍ یَخافُ مِنهُ علی دِینِهِ و صَلاتِهِ.
امیر المؤمنين حضرت علی علیه السلام نے فرمایا:
انسان کو اس سفر پر نہیں جانا چاہیے جس میں وہ اپنے دین اور نماز کے متعلق خطرے کا احساس کر رہا ہو (یعنی اسے اس بات کا احساس ہو کہ اگر وہ اس سفر پہ گیا تو اس کا دین یا نماز اس کے ہاتھ سے چلی جائے گی)
وسائل الشیعہ، ج 8، ص 249