پیر 16 دسمبر 2024 - 16:24
قرآنِ پاک سے محبت اور تجوید کے ساتھ تلاوت کی اہمیت پر زور

حوزہ/ مجمع روحانیون کرگل ولہ کی جانب سے قم المقدسہ میں مسابقہ قرآنِ کریم کا انعقاد کیا گیا۔ اس مقابلے کا مقصد لوگوں میں قرآنِ پاک کے تئیں محبت اور اس کی تجوید کے ساتھ تلاوت کی رغبت پیدا کرنا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجمع روحانیون کرگل ولہ کی جانب سے قم المقدسہ میں مسابقہ قرآنِ کریم کا انعقاد کیا گیا۔ اس مسابقہ کا مقصد لوگوں میں قرآنِ پاک کے تئیں محبت اور اس کی تجوید کے ساتھ تلاوت کی رغبت پیدا کرنا تھا۔

قرآنِ پاک سے محبت اور تجوید کے ساتھ تلاوت کی اہمیت پر زور

قرآنِ کریم وہ کتاب ہے جو انسانیت کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہے۔ اس کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے سے ہی انسان اپنی زندگی میں کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔ قرآن کی آیات اور آئمہ معصومین علیہم السلام کی احادیث ہمیں قرآن کی تلاوت اور اس کی تفسیر پر عمل کرنے کی ترغیب دیتی ہیں۔

اسی حوالے سے مجمع روحانیون کرگل ولہ کی جانب سے مسابقہ قرآن کریم کا انعقاد کیا گیا۔ اس کا مقصد لوگوں میں قرآن پاک کے تئیں محبت اور اس کی تجوید کے ساتھ تلاوت کی رغبت پیدا کرنا تھا۔

اس اہم موقع پر، قرآنِ پاک کی تلاوت میں مہارت حاصل کرنے کے لیے مختلف شعبوں میں طلاب اور فرزندان نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

مسابقہ قرآنِ کریم دو مرحلوں میں منعقد کیا گیا۔ پہلے مرحلے میں، 50 سے زائد افراد نے قرائت، ترتیل اور حفظ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ پہلے مرحلے کو آن لائن منعقد کیا گیا، جس میں 50 میں سے 33 افراد نے 70 فیصد یا اس سے زائد نمبرات حاصل کر کے دوسرے مرحلے میں جگہ بنائی۔

دوسرے مرحلے میں 33 منتخب افراد نے پانچ ماہر قاریان کے زیر نگرانی اپنی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا۔ اس مرحلے کا انعقاد صبح 10 بجے سے دوپہر 3 بجے تک جاری رہا اور اس دوران قرآنی فیلڈ میں مہارت رکھنے والے پانچ طلاب نے ججز کے طور پر فرائض انجام دیئے۔

اختتامیہ، ان شاءاللہ روز ولادت باسعادت صدیقہ کبریٰ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے موقع پر، ہر شعبے کی پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو نفیس انعامات سے نوازا جائے گا۔

قرآنِ پاک سے محبت اور تجوید کے ساتھ تلاوت کی اہمیت پر زور

قرآنِ پاک سے محبت اور تجوید کے ساتھ تلاوت کی اہمیت پر زور

قرآنِ پاک سے محبت اور تجوید کے ساتھ تلاوت کی اہمیت پر زور

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .