ہفتہ 11 جنوری 2025 - 12:20
ولادت امام محمد تقی (ع) کے موقع پر حرم امام رضا (ع) کا منظر + تصاویر

حوزہ/ حضرت رضا (ع) کے زائرین اور مجاورین، امام جواد (ع) کی ولادت کے موقع پر گزشتہ شب اپنے ہاتھوں میں پھول لئے حضرت امام رضا (ع) کی زیارت کے لئے حرم میں داخل ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم امام رضا علیہ السلام میں جمعہ کے روز شام کا منظر باقی دنوں سے بالکل مختلف تھا۔ مشهدالرضا (ع) کی سڑکیں چراغاں تھیں اور جگمگا رہی تھیں اور شہر کا آسمان آتش بازی سے روشن تھا۔

امام جواد (ع) کی ولادت کی شب، حرم امام حضرت رضا (ع) کے زائرین اور مجاورین نے حرم مطہر کی طرف جانے والے تمام راستوں پر پھول اور مٹھائیاں کی تقسیم، کیں، اور چائے کے ساتھ امام رضا (ع) کے مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس کے علاوہ زائرین میں "یا جوادالائمہ" کے سر بند بھی تقسیم کیے گئے۔

شہدا اسکوائر پر شیعوں کے نویں امام کی ولادت کے موقع پر عوامی خودجوش اجتماع دیکھا گیا۔ شہر میں رات کی سردی کو برداشت کرتے ہوئے ایرانی اور غیر ایرانی زائرین موجود رہے، نیز شاعروں کے اشعار نے اس رات کو ایک خاص رونق بخشی۔

شہدا اسکوائر سے حرم مطہر رضوی کی طرف عوامی جلوس کے بعد، لوگ رواق امام خمینی (رح) میں جمع ہوئے جہاں امام محمد تقی علیہ السلام کی شان میں مدح سرائی کی گئی، اشعار پڑھے گئے، اور تواشیح پہلیش کی گئی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha