حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امروہہ/عقیلہ بنی ہاشم ،ثانی زہرا حضرت زینب کبری کی ولادت باسعادت کے موقع پر مسجد امامیہ امروہہ میں خطاب کرتے ہوئے محقق ڈاکٹر شہوار حسین نقوی نے کہا آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم دنیا کے سامنے سیرت جناب زینب کو پیشِ کریں ۔کیوں کہ اس سیرت سے خواتین میں عزم وحوصلہ ہمت و جرأت کا جزبہ پروان چڑھتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جناب زینب نے جن حالات کا سامنا کیا شاید ہی کسی نے کیا ہو ۔آپ کے سامنے بھرا ہؤا گھر اجڑ گیا ۔سارا چمن تاراج ہو گیا ۔گود کے پالے مارے گئے مگر آپ نے دامن صبر کو ہاتھ سے نہیں چھوڑا ۔اور انتہائی ہمت وجرات کے ساتھ دیگر خواتین اور بچوں کی ڈھارس بنی رہیں ۔آپ کی کوشش تھی کہ کسی طرح بھائی کے پیغام کو عام کیا جائے ۔ چنانچہ ملک شام جو دشمنوں کا مرکز تھا وہاں بھرے ہوئے بازار میں تقریر کر کے انتہائی ہمت وجرات سے اہل حرم اور امام حسین کا تعارف کرایا ۔
اسی طرح دربار یزید میں خطبہ دے کر کہا خدا کی قسم تو ہمارے ذکر کو مٹا نہیں سکتا ۔ہمارے جوانوں کو قتل کر کے تو سمجھتا ہے کہ وہ ختم ہو جائیں گے ۔اے یزید یاد رکھ ہم آل محمد کو کوی نہیں مٹا سکتا ۔ہمیں چاہے کہ ہم خواتین کے سامنے ایسی فدا کار خواتین کا ذکر کریں تاکہ آنے والی نسلیں حق پر جان نثاری کے جزبے سے سرشار ہوں۔
آپ کا تبصرہ