بدھ 5 فروری 2025 - 11:37
علمائے کرام کے واقعات | سید بحرالعلوم کا ظالم حکمران کی محبت سے غیر معمولی خوف

حوزہ/ بروجرد کے حاکم نے سید مهدی بحرالعلوم سے شفقت کا اظہار کیا، مگر اس کا اثر ایسا ہوا کہ وہ فکر مند ہو گئے کہ کہیں ان کے دل میں ظالم حکمران کے خلاف نفرت کم نہ ہو جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بروجرد کے حاکم نے سید مهدی بحرالعلوم سے شفقت کا اظہار کیا، مگر اس کا اثر ایسا ہوا کہ وہ فکر مند ہو گئے کہ کہیں ان کے دل میں ظالم حکمران کے خلاف نفرت کم نہ ہو جائے۔ اس اندیشے کے باعث انہوں نے اپنے والد سے درخواست کی کہ وہ اس شہر سے ہجرت کر جائیں، کیونکہ انہیں محسوس ہوا کہ ان کا دل حاکم کی طرف مائل ہو رہا ہے، اور وہ اسے اپنے ایمان کے لیے خطرہ سمجھتے تھے۔

منتخب التواریخ میں شیخ جعفر شوشتری کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ ایک دن بروجرد کے حاکم نے جلیل القدر عالم، سید مرتضی طباطبائی (سید بحرالعلوم کے والد) سے ملاقات کی۔ جب وہ رخصت ہو رہا تھا، تو اس نے سید مهدی، جو اس وقت بچے تھے، سے محبت اور شفقت کا اظہار کیا۔

اس واقعے کے بعد، سید مهدی نے اپنے والد سے کہا:

"بابا! مجھے کسی اور شہر لے چلیں، میں ڈرتا ہوں کہ کہیں میرا ایمان خطرے میں نہ پڑ جائے۔"

والد نے حیران ہو کر پوچھا: "کیوں؟"

سید مهدی نے جواب دیا:

"جب حاکم نے مجھ پر شفقت کی، تو میں نے محسوس کیا کہ میرا دل اس کی طرف جھکنے لگا ہے، اور جو نفرت مجھے ایک ظالم حکمران کے لیے رکھنی چاہیے، وہ کم ہو رہی ہے۔ اس لیے اب یہاں رہنا مناسب نہیں۔"

یہی سوچ انہیں بروجرد سے ہجرت پر مجبور کر گئی۔

ماخذ: پیکار با منکر در سیره ابرار، جلد ۱، صفحہ ۴۳۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha