حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسلام آباد میں سینیٹ اجلاس سے خطاب کے دوران کہا: میں ایوانِ بالا کے انتہائی سینئر، معزز، جید پارلیمنٹیرین اور دینی و علمی شخصیت، سینیٹر پروفیسر ساجد میر مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ اللہ رب العزت مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین و متعلقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
انہوں نے کہا: قرآنِ مجید اور ارشاداتِ مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام ہمیں یہ درس دیتے ہیں کہ انسان اگر غفلت میں مبتلا ہو جائے تو وہ حیوانوں سے بھی بدتر ہو جاتا ہے۔ ایسے مواقع ہمیں زندگی کے مقصد اور اپنی اصلاح کی طرف متوجہ کرتے ہیں۔
علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا: یہ ایوان اس بات کا معترف ہے کہ معاشرتی عدل و انصاف کا قیام، مظلوموں کی داد رسی اور ایثار و بھائی چارے کا فروغ ہماری اجتماعی و انفرادی ذمہ داری ہے۔ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ سچی توبہ کرنے والوں کے گناہ معاف فرما کر ان کی برائیاں بھی نیکیوں میں بدل دیتا ہے۔









آپ کا تبصرہ