ہفتہ 24 مئی 2025 - 14:25
امام جمعہ نجف اشرف: بنو امیہ کی پالیسیوں کے باوجود آئمہ (ع) کا نور دنیا کے کونے کونے میں پھیلا

حوزہ/حجت الاسلام سید صدر الدین قبانچی نے امام جواد علیہ السّلام کی شہادت کے سلسلے میں تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بنو امیہ کی پالیسیوں کے باوجود آئمہ کا نور دنیا کے کونے کونے میں پھیلا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ نجف اشرف حجت الاسلام والمسلمین سید صدر الدین قبانچی نے نمازِ جمعہ کے خطبوں میں امام جواد علیہ السّلام کی شہادت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امام علیہ السّلام کی دردناک شہادت کے موقع پر یہ سوالات اٹھتے ہیں: مامون نے اپنی بیٹی کی شادی امام جواد علیہ السلام سے کیوں کروائی؟ امام جواد علیہ السلام نے مامون کی بیٹی سے شادی کیوں کی جس نے امام جواد علیہ السلام کو زہر دیا؟

حجت الإسلام والمسلمین قبانچی نے مزید کہا کہ امام جواد علیہ السّلام کی شہادت کے سلسلے میں دو پالیسیاں ہیں۔ دشمنی کا بہانہ کرنے کی پالیسی، بنو امیہ کی پالیسی اور عباسی حکومت کا آغاز تھا اور یہ پالیسی معاشرے میں اہل بیت علیہم السلام کی مقبولیت اور شہرت کے آغاز کے ساتھ ہی اس طرح ناکام ہو گئی کہ بنی امیہ کی ان سے دشمنی کی پالیسی کے باوجود، اہل بیت علیہم السّلام توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاداری اور تحمل کے اعلان کی پالیسی وہی ہے جو مامون نے اپنی بیٹی کی شادی امام جواد علیہ السلام سے کر کے کی۔ یہ پالیسی بھی ناکام ہوئی اور اہل بیت علیہم السلام کا نور ان دونوں پالیسیوں کے باوجود روئے زمین کے کونے کونے میں پھیلا۔

امام جمعہ نجف اشرف حجت الاسلام والمسلمین سید صدر الدین قبانچی نے نمازِ جمعہ کے خطبوں میں عرب سربراہی اجلاس پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ بغداد میں منعقدہ عرب سربراہی اجلاس، اس سے قطع نظر کہ اس نے اپنے اہداف کو کس حد تک حاصل کیا، اسے درست سمت میں ایک قدم سمجھا جاتا ہے؛ عراقی حکومت نے اس اجلاس کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے تمام سیکیورٹی اور سیاسی کوششیں بروئے کار لائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سربراہی اجلاس سیاسی سطح پر بھی کامیاب رہا، کیونکہ عراق، عرب دنیا کو اکٹھا کرنے کے مرکز کے طور پر منظر عام پر آ گیا۔

امام جمعہ نجف اشرف نے عراقی پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے کہا کہ انتخابات عوام کی مرضی کا مظہر ہیں اور یہ بھی بتاتے ہیں کہ ہمارے موجودہ حالات کے پیشِ نظر اصلاح کا بہترین طریقہ کیا ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی اصلاحات پابندیوں سے نہیں، بلکہ کوشش، انتخابات میں حصہ لینے اور بہترین افراد کے انتخاب کے ذریعے حاصل کی جاتی ہیں۔ انتخابات کے بائیکاٹ کا مطلب، عراق کو تباہ کرنا ہے۔

حجت الإسلام والمسلمین قبانچی نے کہا کہ یہ دور، دین کا دور ہے، اور دین اس دور میں کامیابی کی کنجی ہے، لہٰذا امریکی صدر کے حالیہ یہ بیانات کہ حجاب ایک خوبصورت چیز اور خواتین کی آزادی کا ذریعہ ہے، البتہ ٹرمپ کے یہ بیانات دین پر سوار ہونے کی کوشش ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیونکہ کچھ عرصہ پہلے مغربیوں کی نظر میں حجاب کو خواتین کی آزادی کے خلاف ایک ظلم سمجھا جاتا تھا اور آج حجاب خواتین کی آزادی میں تبدیل ہو چکا ہے؛ لیکن ہمیں پورا یقین ہے کہ یہ دور، خداوند متعال کے فضل و کرم سے دین کا دور ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha