حوزہ نیوز ایجنسی| جس طرح دیگر ائمہ اطہار علیہم السلام نے اپنی جدوجہد، صبر و استقامت کے ذریعے اسلامی تاریخ کے سنہری ابواب رقم کیے، امام جواد علیہ السلام نے بھی عباسی حکومت کے اصلی چہرے کو بے نقاب کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اُس زمانے میں جب منافق اور ریاکار حکمران دینداری کا جھوٹا دعویٰ کرکے عوام کو دھوکہ دینا چاہتے تھے، امام نے لوگوں کو ہوشیار رہنے اور ان کے فریب کا مقابلہ کرنے کی دعوت دی۔
امام جواد علیہ السلام نے ایک فہیم اور مدبرانہ مزاحمت کے ذریعے، شیعہ تنظیم سازی اور علمی و ثقافتی ذرائع سے بھرپور استفادہ کیا۔ انہوں نے براہِ راست کسی عسکری تصادم میں شرکت کیے بغیر، امامت کے راستے کو محفوظ رکھا اور وقت کی حکومت کی نام نہاد مشروعیت کو چیلنج کیا۔ ان کا یہ طرزِ عمل ہر دور کے لیے ایک پائیدار اور مثالی نمونہ ہے، کیونکہ طاقتور ہمیشہ دین کی حمایت کا جھوٹا لبادہ اوڑھ کر سچائی کو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں، اور صرف عوام کی بیداری اور بصیرت ہی ان کے چہروں سے نقاب ہٹا سکتی ہے۔
امام جواد علیہ السلام کا یہ عظیم درس آج بھی اسلامی معاشروں کے لیے رہنما ہے، کیونکہ ریاکار اور منافق طاقتوں کا مقابلہ صرف عوامی بیداری اور شعور کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
منبع: کتاب پیامِ امام امیرالمومنین (علیہ السلام)، نہج البلاغہ کی ایک تازہ اور جامع شرح









آپ کا تبصرہ