حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان شعبۂ قم کے نو منتخب صدر مولانا سید ذیشان حیدر الحسنی نے اپنی کابینہ کے ہمراہ دفترِ قائدِ ملت جعفریہ پاکستان شعبۂ قم میں، دفتر کے سربراہ مولانا بشارت حسین زاہدی اور ان کی کابینہ سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ملاقات میں فریقین نے مشترکہ امور پر تعاون کی یقین دہانی، قومی و ملی خدمات کو خراجِ تحسین اور مستقبل میں طلاب کے مسائل کو حل کرنے کے لیے مشترکہ کاوشیں کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔









آپ کا تبصرہ