خواتین کے لیے اصل کامیابی بچوں کی تربیت اور گھرداری، نہ کہ دنیاوی کامیابی، خواہر یشب فاطمہ

حوزہ/ امام خمینیؒ کی 36ویں برسی کے موقع پر محفل ثانیہ زہرا زیب پیلس، اندھیری (ممبئی) میں ایک خصوصی خواتین کا پروگرام بعنوان “یاد امام راحلؒ” منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ممبئی/ امام خمینیؒ کی 36ویں برسی کے موقع پر محفل ثانیہ زھرا زیب پیلس، اندھیری (ممبئی) میں ایک خصوصی خواتین کا پروگرام بعنوان “یاد امام راحلؒ” منعقد ہوا۔ اس بابرکت محفل کا آغاز زینب نورانی اور عالیہ میگھانی کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔

محترمہ خواہر یشب فاطمہ صاحبہ نے اپنے خطاب میں امام خمینیؒ کی شخصیت کے خلوص اور ان کی دس سالہ تربیت نفس کا ذکر کرتے ہوئے بیان کیا کہ “کسی کی تعریف یا ستائش پر خوش نہیں ہونا چاہیے۔” انہوں نے کہا کہ آج کل لڑکیاں دنیاوی پروجیکٹس میں تو کامیاب ہو رہی ہیں، لیکن وہ اپنی اصل ذمہ داریوں کو فراموش کر بیٹھی ہیں۔ بچوں کی تربیت، شوہر داری اور گھرداری جیسے اہم فرائض سے وہ دور ہوتی جارہی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے کربلا میں کردار کو خواتین کے لیے ایک عظیم درس قرار دیا گیا۔

محترمہ خواہر رخسار نے اشعار پیش کیے، جبکہ مدرسہ ثاراللہ ممبرا کی بچیوں نے خوبصورت سرود پیش کیا۔ خواہر کلثوم رضوی اور مدرسہ بنت الھدیٰ زیب پیلس کی بچیوں نے حب اہل بیتؑ سے لبریز ترانہ پڑھا، جسے حاضرین نے خوب سراہا۔

پروگرام کی نظامت کے فرائض خواہر رقیہ نقوی نے خوش اسلوبی سے انجام دیے۔ اس محفل میں ممبئی کی مختلف ذاکرہ اور مومنات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور امام راحلؒ کی یاد کو تازہ کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha