حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے قومی نشریاتی ادارے ریڈیو و ٹیلی ویژن ایران (صدا و سیما) پر صہیونی ریاست کے حملے کے باوجود خاتون اینکر سحر امامی نے غیر معمولی جرأت و شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے براہِ راست نشریات جاری رکھیں اور اسرائیل کے خلاف للکارتی رہیں۔
تفصیلات کے مطابق، جب اسرائیلی ریاست نے تہران میں واقع صدا و سیما کی عمارت پر میزائل حملہ کیا اور دو زوردار دھماکے سنائی دیے، اس وقت سیاسی شعبہ کی براہ راست نشریات جاری تھیں۔ حملے کے باوجود سحر امامی نے نہ صرف اپنا پروگرام جاری رکھا بلکہ اسرائیل کے خلاف مدلل انداز میں بات کرتے ہوئے کہا: "جو آواز آپ نے سنی، وہ حق اور حقیقت کی آواز کو دبانے کی کوشش تھی۔"
اس دلیرانہ اقدام پر دنیا بھر سے ایرانی عوام اور عالمی حریت پسند حلقوں کی جانب سے سحر امامی کو خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کے اس اقدام کو ایرانی شیرنی قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ اس حملے میں نشریاتی عمارت کے کچھ حصے متاثر ہوئے، تاہم نشریاتی سلسلہ مکمل طور پر منقطع نہ ہوا، جو صہیونی دشمن کے لیے ایک اور نفسیاتی شکست ثابت ہوئی۔









آپ کا تبصرہ