حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ مطابق، مدیر جامعه الزهرا (س) محترمہ سیدہ زہرہ برقعی نے عراق کے سرکاری دورے اور کاروان "ہمپای قافلہ ۹" کے ہمراہ اربعین کے پیدل سفر میں شرکت کی۔
انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران کہا: اربعین کا یہ مبارک سفر محض ایک زیارتی سفر نہیں بلکہ قربِ الٰہی، خودسازی اور خدمت کے عزم کا ایک سنہری موقع ہے جو انسان کو بصیرت اور امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی نصرت کے لیے تیار کرتا ہے۔
مدیر جامعه الزهرا (س) نے امام حسین علیہ السلام اور حضرت زینب سلاماللہعلیہا کی سیرت کی روشنی میں نیت کی حفاظت، عہد و وفا کی روح کو قائم رکھنے اور غفلتوں سے بچنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا: انسان کو گرانے والا ہمیشہ دشمن نہیں ہوتا بلکہ بعض اوقات انسان کا اپنا نفس ہوتا ہے۔
انہوں نے خدماتی ٹیموں جن میں صحت، میڈیا اور زائر یاران کے گروپ شامل ہیں، کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے عزت و کرامت کے تحفظ، ہم دلی اور زیادہ خدمت کے جذبے کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔









آپ کا تبصرہ