اتوار 19 اکتوبر 2025 - 23:31
قیامِ امن کے جھوٹے دعویدار کی اپنے ہی ملک کوئی اوقات نہیں؛ امریکہ میں ٹرمپ کے خلاف شدید احتجاج

حوزہ/امریکی تمام ریاستوں میں ٹرمپ کے آمرانہ طرزِ حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اور ٹرمپ سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ میں "بادشاہت نامنظور" تحریک زور پکڑ گئی ہے؛ واشنگٹن ڈی سی سمیت مختلف شہروں کے 2500 مقامات پر مظاہرے ہوئے اور ٹرمپ سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قیامِ امن کے جھوٹے دعویدار کی اپنے ہی ملک کوئی اوقات نہیں؛ امریکہ میں ٹرمپ کے خلاف شدید احتجاج

تفصیلات کے مطابق، امریکہ میں ٹرمپ کی آمرانہ پالیسیوں کے خلاف عوامی غصّہ شدت اختیار کرگیا ہے۔ واشنگٹن ڈی سی میں "بادشاہت نامنظور" کے عنوان سے ایک بڑا عوامی مظاہرہ ہوا جس میں ٹرمپ کی آمریت کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔

ذرائعِ ابلاغ کے مطابق، احتجاجی ریلیاں امریکہ کی تمام 50 ریاستوں میں 2500 سے زائد مقامات پر نکالی کی جا رہی ہیں۔

قیامِ امن کے جھوٹے دعویدار کی اپنے ہی ملک کوئی اوقات نہیں؛ امریکہ میں ٹرمپ کے خلاف شدید احتجاج

مظاہرین نے "ٹرمپ ابھی استعفیٰ دے" کے نعرے لگاتے ہوئے ٹرمپ اور اس کے معاون جی ڈی ونس کے جیل کے لباس اور زنجیروں میں بند علامتی پتلے بھی نمائش کے طور پر پیش کیے، جس سے مظاہرین کے جذبات کی شدت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

مظاہرے میں شریک ایک شخص نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی خطرات کے پیشِ نظر مظاہرین کو ماسک پہننے کی ہدایت دی گئی ہے، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے۔

قیامِ امن کے جھوٹے دعویدار کی اپنے ہی ملک کوئی اوقات نہیں؛ امریکہ میں ٹرمپ کے خلاف شدید احتجاج

یہ مظاہرے امریکہ میں جمہوری اقدار، شہری آزادیوں اور سیاسی شفافیت کے مطالبے کے طور پر دیکھے جارہے ہیں، جن میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اپنی آواز بلند کی ہے۔

قیامِ امن کے جھوٹے دعویدار کی اپنے ہی ملک کوئی اوقات نہیں؛ امریکہ میں ٹرمپ کے خلاف شدید احتجاج

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha