منگل 4 نومبر 2025 - 11:01
آیت اللہ العظمیٰ مظاہری: نماز شب دل سے تکبر و دنیا طلبی کے خاتمے کا بہترین ذریعہ ہے

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ حسین مظاہری نے اپنے درس اخلاق کے دوران کہا کہ نماز شب نہ صرف حاجات کے حصول کا وسیلہ ہے بلکہ یہ نفس کی تربیت، دل کی پاکیزگی اور تکبر و دنیا پرستی سے نجات کا مؤثر راستہ بھی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ حسین مظاہری نے اپنے ایک درس اخلاق میں نماز شب کی اہمیت اور اس کے روحانی اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ نماز شب انسان کے لیے خاص مقام و منزلت رکھتی ہے۔ اس کے ذریعے نہ صرف بندہ اپنی جائز حاجات تک رسائی حاصل کر سکتا ہے بلکہ یہ عبادت دل کی اصلاح اور اخلاقی رذائل کے ازالے کا بھی ذریعہ بنتی ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اگر انسان نماز شب کی برکت سے اپنے دل میں موجود حسد، تکبر، خود پسندی اور دنیا طلبی جیسی خصلتوں کو ختم کرنے کی کوشش کرے تو اللہ تعالیٰ اس پر اپنی خاص عنایت نازل فرماتا ہے اور دل میں نیکیوں، فروتنی اور اخلاص کا چشمہ جاری کرتا ہے۔

آیت اللہ مظاہری نے مزید کہا کہ حقیقی کامیابی اسی وقت ممکن ہے جب بندہ نماز شب کے ذریعے اپنی روح کو سنوارنے اور اپنے باطن کو پاک کرنے کی سعی کرے، کیونکہ یہ عبادت بندے کو قربِ الٰہی اور رضائے خداوندی کے راستے پر گامزن کرتی ہے۔

ماخذ: کتاب معرفت نفس، جلد ۳، صفحہ ۲۵

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha