جمعرات 4 دسمبر 2025 - 15:43
وہ گناہ جو انسان کی ساری نعمتیں چھین لیتا ہے

حوزہ/ انسان کی زبان نہایت خطرناک ہے؛ ایک جملہ انسان کی عزت چھین سکتا ہے، دلوں کو توڑ سکتا ہے اور نیک اعمال کو برباد کر سکتا ہے۔ کم کھانا، سحرخیزی، تنہائی میں خود سے محاسبہ کرنا، ذکرِ الٰہی اور سب سے بڑھ کر زبان کی حفاظت اور خاموشی، یہی انسان کی تکمیل اور اپنی حفاظت کا پہلا اور سب سے اہم راستہ ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی I مرحوم آیت اللہ مجتہدی تہرانی نے اپنے ایک درسِ اخلاق میں سکوت اور زبان کی حفاظت کے اہم موضوع پر گفتگو فرمائی ہے، جو پیشِ خدمت ہے۔

انسان کو اپنی زبان کی بے حد حفاظت کرنی چاہیے۔

کوئی بھی عضو اور کوئی بھی طاقت، انسان کو اتنا نقصان نہیں پہنچا سکتی جتنا نقصان زبان پہنچاتی ہے۔ روایت میں آتا ہے کہ ہر صبح انسان کے تمام اعضا زبان سے کہتے ہیں:

ہماری خیریت اسی میں ہے کہ تم ہمیں تکلیف نہ دو۔ اگر تم غیبت کرو، تہمت لگاؤ یا غلط اور بے ہودہ بات کرو،تو تم ہماری حالت خراب کر دیتے ہو۔

ہمیں عبادت سے روک دیتے ہو، دعا سے محروم کر دیتے ہو، اور ہماری ساری محنت ضائع کر دیتے ہو۔

یعنی زبان کا ایک غلط لفظ انسان کو تباہ کر سکتا ہے؛اس کی عزت ختم کر سکتا ہے، دلوں کو توڑ سکتا ہے، اور یہاں تک کہ اس کے نیک اعمال کو بھی برباد کر سکتا ہے۔

قم کے ایک استادِ اخلاق فرمایا کرتے تھے:

صمت و جوع و سهر و عزلت و ذکر بدوام

نا تمامانِ جہان را بکند کارِ تمام

یعنی: خاموشی، کم کھانا، سحرخیزی، خلوت اور مسلسل ذکرِ خدا، یہ پانچ چیزیں نا پختہ انسانوں کو کامل بنا دیتی ہیں۔ اور ان سب میں سب سے پہلی چیز خاموش رہنا اور زبان کی حفاظت کرنا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha