منگل 9 دسمبر 2025 - 12:06
آیت اللہ یزدی ایک انقلابی اور عالمِ ربانی تھے: آیت اللہ کعبی

حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے نائب صدر نے مرحوم آیت اللہ محمد یزدی کو ایک ربانی اور انقلابی عالم کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات کو زنده رکھنا تمام علما کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ ان کے مطابق آیت اللہ یزدی جہاں بھی دینی و انقلابی فریضہ محسوس کرتے، عملی طور پر میدان میں آ جاتے اور نظام کے دفاع کو اپنا اولین فریضہ سمجھتے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے نائب صدر آیت اللہ عباس کعبی نے کہا ہے کہ جامعہ مدرسین کے خلاف کی جانے والی باتیں دراصل اس ادارے کی حقیقی شناخت سے ناواقفیت کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ حوزہ کی اصالت کو برقرار رکھنا ضروری ہے اور مطالبہ کے نام پر کسی بھی قسم کے انحراف کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے یہ باتیں آیت اللہ محمد یزدی (رح) کی یاد میں منعقد ہونے والے قومی اجلاس کی انتظامی کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کے دوران جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری کی موجودگی میں کہیں۔

آیت اللہ کعبی نے مرحوم آیت اللہ محمد یزدی کو ایک ربانی اور انقلابی عالم کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات کو زنده رکھنا تمام علما کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ ان کے مطابق آیت اللہ یزدی جہاں بھی دینی و انقلابی فریضہ محسوس کرتے، عملی طور پر میدان میں آ جاتے اور نظام کے دفاع کو اپنا اولین فریضہ سمجھتے تھے۔

انہوں نے زور دیا کہ آیت اللہ یزدی کے موقف اور افکار کو منظم انداز میں جمع کر کے پیش کیا جانا چاہیے تاکہ نئی نسل کے طلبہ کو حوزہ کی سچی روح سے روشناس کروایا جا سکے اور حوزہ کی شناخت مزید مضبوط ہو۔

انہوں نے جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ ہمیشہ فکری رہنمائی، نظام کی حمایت اور ذمہ داران کو نصیحت کے میدان میں فعال رہا ہے، اور اس کے خلاف جاری منفی پروپیگنڈا حقیقت سے دور ہے۔

آیت اللہ کعبی نے کہا کہ مطالبہ کے نام پر انحراف خطرناک ہے، اور نہ غیر ضروری سختی درست ہے اور نہ ہی بے جا نرمی، بلکہ حوزہ اور روحانیت کو اعتدال کا راستہ اپنانا ہوگا۔

آخر میں انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ موجودہ دور میں بالخصوص سوشل میڈیا پر علماء کے خلاف منفی مہمات جاری ہیں، اور ایسے حالات میں اس نوعیت کی علمی و فکری کانفرنسوں کا انعقاد ناگزیر ہو چکا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha