منگل 6 جنوری 2026 - 12:51
حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں اعمالِ اُمِّ داوود کا اہتمام+تصاویر

حوزہ/ قم المقدسہ، حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں اعمالِ اُمِّ داوود کا اہتمام کیا گیا، جس میں زائرین اور مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے امام خمینی (رہ) ہال میں اعمالِ اُمِّ داوود بڑے ہی اہتمام کے ساتھ منعقد ہوا۔ اس روحانی اجتماع میں قرآن مجید کی تلاوت اور دعا کی قراءت کے ذریعے معنوی فضا قائم کی گئی، جس سے زائرین اور مقامی افراد کے دلوں میں خشوع و خضوع پیدا ہوا۔

اس موقع پر بین الاقوامی شہرت یافتہ قراء نے قرآن مجید کی تلاوت کی، جسے حاضرین نے نہایت توجہ اور عقیدت کے ساتھ سنا۔ اس کے بعد دعاے اُمِّ داوود کی پُرسوز قراءت کی گئی، جس میں شریک افراد نے بارگاہِ الٰہی میں ہاتھ اٹھا کر اپنی حاجات اور امت کی فلاح کے لیے دعائیں مانگیں۔

پروگرام کے دوران شبستان امام خمینی مکمل طور پر عبادت گزاروں سے بھرا ہوا تھا اور فضا ذکرِ الٰہی اور درود و سلام سے معطر رہی۔ زائرین نے اس روحانی اجتماع کو دلوں کی پاکیزگی، روحانی سکون اور اللہ تعالیٰ سے قرب حاصل کرنے کا ایک قیمتی موقع قرار دیا۔

منتظمین کے مطابق اعمالِ اُمِّ داوود کے انعقاد کا مقصد دینی شعور کو فروغ دینا، دعا و عبادت کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور اہل بیت علیہم السلام سے وابستگی کو مزید مضبوط کرنا ہے۔ شرکا نے اس بابرکت پروگرام کے انعقاد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ایسے روحانی اور معنوی پروگراموں کے تسلسل کی خواہش ظاہر کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha